ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

آصف زرداری نے تلخ باتوں کے بعد مریم نواز سے معذرت کرلی

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے شکوے شکایات اور تلخ باتوں پر مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نوازسے معذرت کرلی، جس پر مریم نواز نے کہا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کرانا نہیں تھا، میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے گلہ کیا، اس بات کو اب یہیں ختم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی

زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا، جس میں استعفوں، لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تلخ باتیں اور نوازشریف پر تنقید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار نہیں کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا۔زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ زرداری نے نواز شریف سے مکالمہ کیا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے۔ سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔۔ اجلاس میں مریم نواز نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔جبکہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔ میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا۔ پیپلزپارٹی استعفوں کیخلاف تھی، جبکہ مسلم لیگ ن نے اتفاق رائے کیلئے آپ کی حمایت کی۔ بعدازاں آصف زرداری نے شکوے شکایات اور تلخ باتوں پر مریم نوازسے معذرت کرلی، جس پر مریم نواز نے کہا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کرانا نہیں تھا، میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے گلہ کیا، اس بات کو اب یہیں ختم کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…