پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری ، سپریم کورٹ نے لیگی خاتون رہنما کی نا اہلی ختم کر دی

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نا اہلی ختم کر دی ہے۔ شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا تھا۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت شمعونہ بادشاہ قیصرانی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے

شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا،شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو زرعی اثاثوں پر نااہل کیا گیا،مذکورہ اثاثے وراثت میں ملے تھے جنھیں چھپانے کا کو ئی مقصد نہیں تھا، شمعونہ بادشاہ قیصرانی جائداد 2014 سے پہلے ہی اپنے بھائی کو دی چکی تھیں۔مخالف وکیل نے موقف اپنایا کہ جائداد کے وراثت میں ملنے کے کوئی دستاویز نہیں لگائی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ اثاثے چھپانے پر اس کے مقاصد کو بھی دیکھنا ہو گا، وراثت میں ملے اثاثے چھپانے کا کوئی مقصد نظر نہیں آ رہا,خریدی گئی جائداد کو ٹیکس مسائل کی وجہ سے چھپایا جا سکتا ہے،درخواست گزار کو کوئی اعتراض ہے تو آئیندہ انتخابات میں اٹھا سکتا ہے۔عدالت عظمیٰ نے سابقہ رکن صوبائی اسمبلی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نا اہلی ختم قرار دیتے ہو? معاملہ نمٹا دیا ہے۔شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو2014 میں اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…