پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

رینجرز موبائل پر دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی تصویرسامنے آگئی

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اورنگی ٹائون میں رینجرز کی موبائل پر بم دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی تصویرسامنے آگئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اورنگی ٹائون میں رینجرز موبائل کو بم دھماکے سے اڑانے کے لیے مبینہ طور پر موٹرسائیکل پارک کرنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی ہے، موٹر سائیکل کھڑی کرنے والا دہشت گرد نیلے رنگ کی قمیض شلوار میں

ملبوس ہے جس کی عمر تقریبا 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جب کہ مبینہ ملزم کا ایک ساتھی سڑک کے دوسری جانب کھڑا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض تحقیقاتی اداروں نے کالعدم جماعت کی جانب سے حملے کے دعوے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کا دعوی کرکے تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں میں یہ پہلی واردات ہے جس میں بم دھماکے کے لیے موٹرسائکل استعمال کی گئی۔دوسری جانب دھماکے میں دوران فرائض جام شہادت نوش کرجانے والے رینجرز اہلکار روشن سولنگی ولد محمد خان روشن کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے نوشہرہ فیروز تھاروشاہ میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں رینجرز اور پولیس افسران کے علاوہ شہید کے اہلخانہ اورعزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعدازاں شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…