پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’جاوید لطیف کے خلاف غداری کا مقدمہ نہیں بن سکتا‘‘ پی ٹی آئی سینیٹر لیگی رہنما کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جاوید لطیف کی حمایت کود پڑے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف کے خلاف غداری کا مقدمہ نہیں بن سکتا۔ن لیگ کے

جاوید لطیف اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شہباز گل کے ساتھ لاہور میں پیش آنے والے واقعے کو قابل مذمت قرار دے دیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پوورٹل پر بھی دی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے۔درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عْذرات پیش کیے ہیں وہ عْذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کاروائی کی جائے۔ اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…