جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی کسان بھی بھارتی کسانوں کے نقش قدم پر مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 31 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کرنیکا اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام اوکاڑہ کے قصبے حجرہ شاہ مقیم میں ٹریکٹر مارچ کیا گیا، کسانوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 31مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں کسان اپنے حقوق

کے لیے میدان میں آگئے ، پاکستان کسان اتحادکے زیر اہتمام حجرہ شاہ مقیم اور تحصیل بھر سے اوکاڑہ تک ٹریکٹر مارچ کیا گیا جس میں سینکڑوں ٹریکٹروں پر سوار کسانوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری حسان اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے، کھاد بیج سمیت تمام زرعی مداخل کے ریٹس کو کم کیا جائے ،بھارت سے زرعی اجناس درآمد نہ کی جائیں ،بجلی بلوں پر ناجائز ٹیکس اور بقایا جات ختم کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور مطالبات تسلیم نہ کیے تو 31مارچ کو پنجاب بھر سے ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے جہاں دمام دم مست قلندر ہوگا اور کسان مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔ ٹریکٹر مارچ سے قصور ملتان روڈ اور اوکاڑہ دیپالپور روڑ بلاک ہو گئے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…