جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

آٹا اور چینی سکینڈل چیئرمین نیب نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم اور سٹریٹ کرائم میں فرق ہے،نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کے اربوں روپے کی بد عنوانی اورمنی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ

نیب نے معزز احتساب عدالتوں میں قانون کے مطا بق بدعنوانی کے 1230 ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں اقربا پروری اور رشوت ستانی کو بڑی برائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمز اور سٹریٹ کرائم میں فرق ہے،میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے،پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کاچئیر مین ہے۔نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان،پلڈاٹ،مشال پاکستان نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔ نیب نے سینئر سپروائزری سٹاف کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔

اس میں ڈائریکٹر،ایڈیشنل ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر،لیگل قونصل،مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب افسران قانون کے مطابق عزم و ہمت سے کام کر رہے ہیں۔نیب وائٹ کالر میگاکرپشن کیسز کی تحقیقات کے لے پر عزم ہے۔چئیرمین نیب نے کہا آٹا اور چینی سیکنڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…