منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر استعفے دینے کی مخالفت

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر استعفیٰ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل استعفے نہیں بلکہ انصاف ہے اگر ہم استعیفے دے دیتے اور ضمنی و سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیتے تو حکمرانوں کا اس طرح ایکسپوز نہ کرپاتے جس طرح اب ان کو

عوام کے سامنے ایکسپوز کیا ہے اور سارے الیکشن جیت کر ہم نے ثابت کردیا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ کا مزی کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا مقصد عوام کو یقین دلانا ہے کہ ہم ان کے دکھ و مسائل میں ساتھ ہیں ان کو جگانے کی ضرورت نہیں ہے قوم جاگی ہوئی ہے صرف اس ملک میں انصاف جاگ جائے تو خود بخود بہت کچھ ہوجائے گا اور کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اسٹیبلشمنٹ ،پارلیمنٹ اور میڈیا سب اپنا کام کرنے لگیں گے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ریاست کے تین ستون پارلیمنٹ ،عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ تھے مگر میڈیا نے چوتھے ستون کے طور پر خود کو منوایا مگر افسوس ہے کہ اس وقت وہ بھی کمزور ہے اس وقت ملک میں پارلیمنٹ ،اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا کی کوئی اہمیت نہیں ہے صرف عدلیہ ایسا ستون ہے جو انصاف دینا شروع کرے تو ملک کا کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا کوئی نوجوان بے روزگارنہیں رہے گا کوئی مزدور بھوکا نہیں سوئے گا پاکستان کی بقاء اور سالمیت کا اب واحد راستہ انصاف ہے اور اب گیند عدلیہ کی کورٹ میں ہے کہ وہ کیسے انصاف شروع کرتی ہے اگر اس نے انصاف شروع کردیا تو ملک کے 22 کروڑ عوام اس کے پیچھے کھڑے

ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جسٹس منیر سے لے کر آج تک جتنے واقعات پیش آئے ہیں ان کی ساری بات عدلیہ پر آتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران اور اس کی حکومت سے کوئی بعید نہیں کیونکہ جب عمران خان نے یہ کہہ دیا کہ کم واٹ مے تو اسکا کیا مطلب نکلتاہے ان لوگوں کو کوئی برا بھلا کہے گالیاں بھی دے تو ان کو کوئی

فرق نہیں پڑتا ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں پی ڈی ایم کے 42 ووٹ تو آئے اگر 80 بھی آتے اور پی ٹی آئی کے 19 ووٹ نکلتے تو نتیجہ یہی آنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 80 ووٹ لیے ہیں اور پی ڈیم ایم کو 19 ووٹ ملے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے عدلیہ لوگوں کو انصاف دے گی اور اس کے نتیجے میں ریاست کے باقی تینوں سن بھی اپنا اپنا کام شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…