لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پہلے بھی گرفتار کیا گیا اب بھی انہیں میری گرفتاری الٹی پڑ جائے گی ،مجھے گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اس تحریک کو لیڈ کریں گے،نیب حکم کا غلام ہے اور اسے مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے،بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کس
نے دیا، ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز بیانات دے رہی ہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے، جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان منطقی انجام تک نہیں پہنچتے کوئی مجھے ٹرے میں رکھ کر بھی پاسپورٹ یا ٹکٹ دیںتب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائوں گی،پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا،میاں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ،امیدوار کے خانے پر مہر لگتی ہے، چاہے امیدوار کے ناک پر لگے ماتھے پر یا چہرے پر لیکن لگی تو امیدوار پر ہے، امید ہے جب یہ کیس عدالت میں جائے تو یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔ جاتی امراء سے اسلام آباد روانگی سے قبل پرویز رشید ، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب ایک انتقام کا ادارہ ہے، ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا گیا کہ میں تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی، تین ماہ حراست میں رکھا اس میں کتابوں اور دعوتوں کا پوچھا گیا۔لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور اس کے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں، لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں۔نیب کرپشن پکڑنے کا ادارہ نہیں رہا بلکہ عمران خان کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا ادارہ ہے کیونکہ عمران خان میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، وہ میدان میں مقابلہ کریں، ہائیکورٹ اور نیب کے پیچھے چھپنا
چھوڑ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیب کرپشن پکڑتی تو آٹا اور چینی چوروں کو پکڑتی، نیب حکم کا غلام ہے، انہیں مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک کٹھ پتلی ہے جو 22 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا اور اس کا نتیجہ پورے پاکستان نے دیکھ لیا، وہ عوام کے مجرم ہیں لہٰذا(ن)لیگ اور پی ڈی ایم حکومت
کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ کورونا تب آتا ہے جب حکومت مشکل میں آتی ہے، کورونا اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے لیکن حکومتی جلسوں میں نہیں آتا، عمران خان کورونا سے بڑا خطرہ ہے، کورونا کی تو ویکسی نیشن ہے اس سے وہ چلا جائے گا مگر عمران خان کی ویکسی نیشن یہی ہے کہ
عوام انہیں اٹھاکر باہر پھینکیں۔جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان منطقی انجام تک نہیں پہنچتے، کوئی مجھے ٹرے میں رکھ کر بھی پاسپورٹ یا ٹکٹ دے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جائوں گی۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہریں لگی تھیں جس پر کہا گیا کہ
7 ووٹ درست نہیں، جب ووٹ دینے والے کے عزائم پکے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے، امید ہے یہ معاملہ جب عدالت میں جائے گا تو گیلانی جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی ہائیکورٹ میں درخواست سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات نہیں ہو سکتی ،نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے، اس میں ناکام ہو گئی تو رونا شروع کر دیا،نیب کو بیان
جانچنے کا کام کس نے دیا؟،نیب کو ترجمان کس نے مقرر کیا ہے وہ اپنے لئے ذمہ داریاں ڈھونڈنے والے کون ہوتے ہیں ان کیخلاف تو خود مقدمہ درج ہونا چاہیے ،مجھے جب بھی نیب نے بلایا تو میں قاتلانہ حملے کے باوجود گئی لیکن ان ڈرپوک لوگوں نے دروازہ نہیں کھولا اس کے بعد مجھے کبھی طلب نہیں کیا گیا ،انتقام کا ادارہ ہونے کے
باوجود میں انہیں ایکسپوز کرنے کے لئے جاتی ہوں آپ نے 3 ماہ مجھ سے تحقیقات کرنے کے لئے اپنے پاس گرفتار رکھا ،اس وقت میرے کامیاب جلسے ہو رہے تھے تو مجھے میرے والد کے سامنے گرفتار کر لیا گیا ،چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس آج تک نہیں دائر کیا جا سکا ،یہ لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں یہ اپنی ڈوبتی
کوئی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا،میاں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ،مسلم لیگ (ن)خاموش نہیں رہے گی،ہم ملک میںمہنگائی، اقربا پروری، کوڑے کا ڈھیر لگانے، گیس و بجلی چوری کیخلاف بولیں گے ،نیب کو تکلیف
ہے کہ مریم سیاست میں مداخلت بند کرے ، مہنگائی کیخلاف بات نہیں کرنی تو میں سیاست کروں گی ،آپ مریم نواز کو جیل بھیجنے کی دھمکیوں سے ڈرا لیں گے ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ مریم عمران خان کی طرح ڈرپوک نہیں ہے ،تم انتقام میں بھی ناکام ہو گئے ہو تو عدلیہ کے کندھے کو استعمال کر رہے ہو،عدلیہ ایسی درخواست کا نوٹس لے
،نیب کو اداروں کا اتنا خیال ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلوں میں نیب کی جو قلعی کھولی گئی ہے نیب خود کو تالہ لگائے اور خود کو گرفتار کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ ہال میں خفیہ کیمرے لگانا زیادہ برا فعل ہے ،قومی اسمبلی سے زبردستی اعتماد کا ووٹ لے لیا گیا،یہ حکومت صرف خفیہ چیزوں پر چل رہی ہے ،یوسف رضا گیلانی
کے نام پر مہر لگانا سب سے زیادہ عیاں ہے، ووٹ دینے کی نیت صاف ظاہر ہوتی ہے ،مجھے یقین ہے کہ عدالت سے یوسف رضا گیلانی کو انصاف ملے گا، مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکیوں والے ان سب کے پیچھے ہیں ،انہوں نے اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے یہ کوشش کی ہے ،مجھے امید ہے کہ ہائیکورٹ اس درخواست کو نہ
صرف مسترد کرے گی بلکہ ایسی مضحکہ خیز درخواستوں کا راستہ روکے گی ،نیب اب عمران خان کے مخالفین کا راستہ روکنے کا ادارہ ہے، آئو اور میدان میں مریم نواز کا مقابلہ کرو،اگر نیب کرپشن پکڑتی تو آٹا و بجلی و گیس چوری کو پکڑتی ،ایجنسیاں صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ ان کے اپنے اراکین کو بھی ان ایجنسیوںنے اٹھایا ہے ،یہ غیر آئینی و غیر قانونی حکومت ہے جو مسلط شدہ اورمجرم ہے ہم ان سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے۔ انہو ں نے
کہا کہ یہ حکومت اب نہیں چل سکتی جب تک عمران خان اور یہ حکومت اپنے گھر نہیں چلے جاتی تو مجھے ٹرے میں رکھ کر دئیے گئے پاسپورٹ اورٹکٹ کی بھی پیشکش قبول نہیںکروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نام لینے کی ہمت کی ہے تو میڈیا اس تقریر کو سامنے چلائے ،آپ نواز شریف کی وہ تقریر چلائیں تو مجھے پتہ چلے کہ میڈیا آزاد ہے ،مجھے پہلے بھی گرفتار کیا گیا لیکن اب بھی انہیں میری گرفتاری الٹی پڑ جائے گی ،مجھے گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اس تحریک کو لیڈ کریں گے۔