ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’دولت اور زر کے ان سومناتوں کو محمود غزنوی بن کر پاش پاش کرنا ہوگا‘‘امیر جماعت اسلامی کا بڑا اعلان

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

جیکب آ باد(این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی 22کروڑ عوام مشکلات کا شکار ہے تحریک انصاف کے گیارہ سو دن حکومت کے باوجود بھی وزیر اعظم رو رہے ہیں کہ مافیا کام کرنے نہیں دیتی مافیا تو کابینہ میں بیٹھی ہوئی ہے اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے چوروں کو ٹکٹ دی گئی 60کروڑ میں ٹکٹ لینے والے ایوان میں آکر

خدمت نہیں عوام کی گردن مروڑیں گے دولت اور زر کے ان سومناتوں کو محمود غزنوی بن کر پاش پاش کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسد اللہ بھٹو ، مولانا عطاالرحمن ، پروفیسر نظام الدین میمن ، حافظ نصر اللہ عزیز، لالہ عبدالفتاح پٹھان ، ضلعی امیر دیدار لاشاری ، کاشف علی ، عبدالحفیظ بجارانی ، غلام حیدر پیر زادہ ، ہدایت اللہ رند، صادق ملغانی اور دیگر موجود تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ عدالتوں میں انصاف بکتا ہے ہسپتالوںمیں غریب کا علاج نہیں ہوتابچے تعلیم سے محروم ہیںچند کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے جو سیاسی دہشت گردی ہے انکا مقابلہ کرنا ہے اور قوم کو ان سے نجات دلانا ہے انتخابات میں ملک کے گلی گلی اور کوچے کوچے میں میر جعفر کے پیروکاروں کا مقابلا کرکے ان کو شکست دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کو اب نئے لوگوں پر اعتماد کرنا ہوگا نیکی کرنے والے بہت ہیں ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے جماعت کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے میں پھل دار درخت بنیںمحبت بھائی چارے کو عام کریںجماعت اسلامی ایک تحریک ہے جو دین اسلام سنت نبوی ؐکا انقلاب چاہتی ہے اور اسکا آغاز فرد سے ہوگا سڑکیں بنانا آسان کام ہے مشکل کام انسان کو انسان بنانا ہے

جماعت اسلامی ایک فلسفہ اور نظریہ رکھتی ہے دنیا میں جھگڑا نماز روزے کا نہیں وائٹ ہائوس میں بھی رمضان میں افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے اسلام کو سیاسی معاملات سے بے دخل کرنے کے حربے کئے جا رہے ہیںکیا فروعون اور نمرود کو چیلنج نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی پر عمل کرنے والا اخلاق اور ارادوں کو مضبوط ہوتا ہے یوٹرن نہیں لیتا جو صبح کو ایک بات کرے

اور شام کو ایک مسلمان کا ظاہر اور باطن ایک ہونا چاہئے زندگی میں اگرسکون چاہتے ہو تو رات کو اللہ سے میٹنگ کرو، کم کھائو پر حلا ل کھائواسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے جن کے سامنے حلال حرام ، بغیر نکاح کے تعلق کا فرق نہیں جماعت اسلامی اسی لئے تو دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے جماعت کا کارکن اللہ کے احکامات اور رسول ؐ کی حرمت اور دین کی سرحد کا محافظ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…