پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ لکھ دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ لکھ کر چمن تاکراچی 813کلو میٹر طویل این 25قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کردی ۔ اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میںانکی توجہ قومی شاہراہ این 25کی جانب

مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چمن سے کراچی تک 813کلو میٹر طویل شاہراہ  پر روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں لیکن یہ سڑک سنگل ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اس شاہراہ کا نام ’’قاتل شاہراہ‘‘ رکھا گیا ہے کیونکہ اس سڑک پر دہشتگردی اور آفات سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی تمام قومی شاہراہوں بلخصوص این 25کو اپ گریڈ کرکے دو رویہ کرنے کے لئے پرعزم ہے تا کہ عوام کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کیا جائے تاکہ اس پر جلد از جلد عملدآمد کیا جاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…