بدھ‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا، جاوید لطیف نے بڑا اعلان کر دیا 

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

شیخوپورہ(آن لائن)مسلم لیگ( ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دیں گے، اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔شیخوپورہ میں ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ان کے آگے نہیں جتاو ،اس کو غدار کہہ دیا جاتا ہے ، اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے۔

پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔ اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے،پاکستان کے لیے میرے اور آپ کے اباو اجداد نے قربانیاں دیں، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ،ہم یہ بھی نہیں سوچا تھا کے مقبوضہ کیرنے ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔پاکستان کو اتنا گرا دیا مودی کو چار کال کی مگر وہ نہ آیا ۔ مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لیے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ، ہم نے سوچا پاکستان ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ہے مگر تم نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو جیلوں میں ڈالا ۔پچھلے دو دنوں سے جو ہو رہا ہے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف قدم ہے ،ہم پاکستان بنانے والے ہیں ،اس ملک میں انتشار نہیں چاہتے، یہ میرا آپ کا پاکستان ہے ہم نے اس کو سنبھالنا ہے ،یہ چند ہفتوں کے مہمان رہ گئے ہیں ،یہ ان کی آخری اچھل کود ہے یہ جانے والے ہیں۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…