ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

حکومت تاجروں پر اچانک لاک ڈاؤن کا بم گرا رہی ہے، تاجر برادری نے پنجاب حکومت کے 6 بجے کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

ملتان (این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران کے چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں پر اچانک لاک ڈاؤن کا بم گرا رہی ہے۔پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان صدیقی نے کہاکہ ہم حکومت کے لاک ڈاؤن کے تمام فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں،

صرف پنجاب کے5 سے ساتھ شہر بند کیے جارہے ہیں ، باقی پورا پاکستان کھلا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ لاک ڈاؤن کے نقصانات سے ابھی تاجر باہر نہیں آئے کے دوبارہ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، صرف کپڑوں کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ میں تیس سے چالیس فی صد تک بڑھی ہیں۔چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران نے کہاکہ اگر لاک ڈاؤن کرنا بھی ہے تو شام چھ بجے کے بجائے دکانیں 8 بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا جائے۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی پنجاب حکومت کے 6 بجے کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت شام 6 بجے دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے،کاروبار جتنی دیرتک کھلا رہیگارش نہیں ہوگا،ان کا کہنا تھا ہے کہ ہمیں کاروبار کرنیدیاجائے ہم مشکل حالات میں کام کرنا سیکھ چکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…