پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’ افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالوں پر سیاست میں حصہ لینے پر تا حیات پابندی ‘‘بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان جمہوری لیگ نے افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالوں پر سیاست میں حصہ لینے پر تا حیات پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ رکن پار لیمنٹ بننے کی بھی اہل نہیں ہیں پار لیمنٹ کو ایسے لوگوں سے پاک کیا جائے ‘22کروڑ پاکستانی آر می چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ڈی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکیساتھ متحد کھڑے ہیں ‘

حکومت افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالوں کیخلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمات در ج کر ے ایسے لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے سیکرٹری اطلاعات زاہد حمید گوندل کے ہمراہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالے سیاستدانوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایسے لوگوں کے پار لیمنٹ میں داخلے پر بھی تاحیات پابندی لگاکر انکے خلاف آرٹیکل چھ کے مقدمات درج کر کے انکو نشانہ عبر ت بنا یاجائے ۔ رانا زمان سعید نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے افواج پاکستان نے آر می چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ڈی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی قیادت میں جو قر بانیں دیں ہیں ہمیں اس پر فخر ہے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کا کر یڈٹ بھی افواج پاکستان کو ہی جاتا ہے پوری قوم بھر پور جذبے اور قوت کے ساتھ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمنوں کے عزائم کو انشاء اللہ خاک میں ملا دیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کا ہر سطح پر نہ صرف گھیرائو کیا جائے گا بلکہ ایسے لوگوں کو عوام کے سامنے بھی بے نقاب کر یں گے .

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…