منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

’’ تحریک کا آخری موومنٹ ‘‘ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے کہاہے کہ لانگ مارچ تحریک کا آخری موومنٹ ہے، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 26 مارچ کوکراچی سے روانہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت عوام کی

دشمن ہے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب آدمی زندگی کے مشکل ترین حالت سے دوچار ہے، لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں بائی روڈ روانہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، 26 مارچ کے لانگ مارچ پر دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ڈرنے والے نہیں، عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور غریب کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے لاشیں اٹھائی ہیں، عوام کے ستارے بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن چرائے گئے، قوم نے دیکھا کیسے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا، سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق خانے میں لگی مہر ووٹ کہلاتی ہے۔نثار کھوڑونے کہاکہ سینیٹر میں سے کوئی ادھر ادھر نہیں گیا، حکومت سنجرانی کے ووٹ سامنے لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…