ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو‘‘لیکن اس کام کی اجازت نہیں دوں گا ، جاوید لطیف نے طبل بجا دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

شیخوپورہ(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دیں گے، اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے،پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔ اگر پاکستان بچانے کے لیے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے،پاکستان کے لیے میرے اور آپ کے اباو اجداد نے قربانیاں دیں، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ،ہم یہ بھی نہیں سوچا تھا کے مقبوضہ کیرنے ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔پاکستان کو اتنا گرا دیا مودی کو چار کال کی مگر وہ نہ آیا ۔ مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لیے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ، ہم نے سوچا پاکستان ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ہے مگر تم نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو جیلوں میں ڈالا ۔پچھلے دو دنوں سے جو ہو رہا ہے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف قدم ہے ،ہم پاکستان بنانے والے ہیں ،اس ملک میں انتشار نہیں چاہتے، یہ میرا آپ کا پاکستان ہے ہم نے اس کو سنبھالنا ہے ،یہ چند ہفتوں کے مہمان رہ گئے ہیں ،یہ ان کی آخری اچھل کود ہے یہ جانے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…