جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن میںہار کے بعد پی ڈی ایم کے اندر مخالفت سامنے آگئی ن لیگ نے گیلانی کو برادران یوسف کی طرح دھوکا دیا، حیران کن دعویٰ

datetime 14  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمیڈیا سے گفتگو سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میںہار کے بعد پی ڈی ایم کے اندر مخالفت سامنے آگئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ کہ ن لیگ نے پی پی کو دھوکہ دیا ، ن لیگ نے یوسف گیلانی کو برادران یوسف کی طرح دھوکا دیا۔پی ڈی ایم کا متنازع کردار کسی کوبھی قبول نہیں۔

عوام ان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میںکہاہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کا جنازہ دھوم سے نکلا- پی ڈی ایم کا بدبودار بدن مردہ ہوچکا ہے اور اس میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہیں-پی ڈی ایم کی میت کی جلد پورے’’ اعزاز‘‘ کے ساتھ تدفین ہو گی-غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے -جعلی راجکماری ، سندھ کے شہزادے او رمولانا کی راہیںجدا ہونے کا وقت آگیاہے-ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا-عبرتناک شکست کے بعد یہ کرپٹ ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا -وزیراعظم عمران خان نے اپنی شفاف سیاست سے کرپٹ ٹولے کو ان کی گھٹیا اوقات یاد لائی ہے -انہوںنے کہاکہ کل تک شادیانے بجانے والے اب اپنا سر پیٹ رہے ہیں-پاکستان کے بدنام زمانہ یہ ٹھگ ہر جگہ رسوا ہوئے ہیں او رہوتے رہیں گے – مرکز کے بعد پنجاب سے بھی یہ لوگ دم دبا کر بھاگ چکے ہیں-انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں-وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اور بروقت فیصلے کئے ہیں -پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1239 نئے مریض سامنے آئے -کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 9106تک پہنچ چکی ہے-پنجاب میں اب تک5731 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں-گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے34 مریضوں کا انتقال ہوا-پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16377ٹیسٹ کئے گئے -پنجاب میں اب تک 3497102کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-نئی پابندیاں صرف ان شہروں میں لگا ئی ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 5فیصد سے بڑھ چکی ہے-نئی پابندیوں کا مقصد عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے-شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور ایس او پیزپر عمل کریں –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…