منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ہم نے کچھ غلط نہیں کیا۔۔۔ پرپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالنے جانیوالے لڑکی اور لڑکی کا ردعمل بھی آگیا

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکا لڑکی کو یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،دونوں ایک دوسرے کو پھول پیش کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ لوگوں کی

جانب سے سخت تنقید دیکھنے میں آئی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے سرعام ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے پر دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا اور یونیورسٹی کی حدود میں دوبارہ داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔ نجی یونیورسٹی سے برخاست ہونے والے نوجوان طلبا نے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،میڈیا کے رابطہ کرنے پر بھی کوئی خاص جواب نہیں دے رہے ،لگتا ہے کہ دونوں میڈیا پر آنے سے بھی کترا رہے ہیں۔بظاہر اپنے ٹویٹر اکائونٹس میں دونوں نے اپنی بائیو میں ایک دوسرے کو مینشن کر رکھا ہے اور ٹویٹس میں کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔حدیقہ جاوید نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی ہم اس کے لیے معافی مانگیں گے۔مجھے اپنی سپورٹ میں کافی پیغام مل رہے ہیں جب کہ مخالفت میں بھی کئی پیغام ملے ہیں۔جب کہ شہریار احمد نامی نوجوان نے کہا کہ کیا ہمیں کوئی بتا سکتا ہے کہ پبلک میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر کے ہم نے کیا غلط کیا ہے؟ ماضی میں بھی کئی طلبا نے ایسا کیا لیکن پھر ہمیں ہی خاص طور پر ٹارگٹ کیوں کیا جا رہا ؟

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…