پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم زبیر عرف خرے کے دوران تفتیش اہم انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کی منصوبہ بندی مفتی شاکر اللہ نے کی۔اورنگی ٹاؤن سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم زبیر عرف خرے نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیئے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم کافی عرصے سے روپوش اور

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر شاکر اللہ سے مسلسل رابطے میں تھا، اسی کی ہدایت پر چند روز قبل منصوبہ بندی کے تحت کراچی آیا، جسے اسلحہ کی ترسیل کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم ضلع ویسٹ میں پولیس اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم زبیر نے امیر شاکر اللہ کی ہدایت پر قاری جان اور قاری الیاس کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔ مفتی شاکر پڑوسی ملک سے پاکستان پر حملوں کے احکامات دیتا رہا۔ملزم نے بتایا کہ ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کی منصوبہ بندی مفتی شاکر اللہ کے مدرسے میں کی گئی۔ حملے میں مفتی شاکر اللہ، نعیم بخاری ملوث تھے۔خودکش حملہ آور نعیم اللہ کو ہدایت نعیم بخاری نے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…