پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کو بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے، جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو کرونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر گلوبل ہیروز قرار  دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی آن لائن جریدے این پی آر نے کرونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبردآزما شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں مجموعی طور پر

نو شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔جریدے کی فہرست میں شامل ہونے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے تھا۔پاکستان کے لئے بڑا اعزاز یہ ہے کہ کراچی جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جریدے نے ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی جمالی اپنی کووڈ کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔امریکی جریدے نے لکھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا جو بڑا ہمت کا کام ہے۔این پی آر نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب سیمی جمالی اور ان کے شوہر جوکہ خود بھی آرتھو پیڈک سرجن ہیں، اس وبا کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ آئسولیشن میں بھی رہے تاہم اس عالمی وبا کو شکست دینے کے بعد سے ڈاکٹر سیمی جمالی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں حالانکہ وہ خود بھی آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…