پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں بڑی دہشت گری کے پلان ناکام، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رینجرز اور کراچی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر اتحاد ٹائون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 3دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور محمد عرف بیت اللہ، حیات اللہ اور خان بہادر عرف قاری باسط شامل ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق

اتحاد ٹائون سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد فورسز پر کریکر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کی کراچی میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی ہے، جو حال ہی میں افغانستان سے کراچی پہنچے ہیں۔رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے 2008 میں کالعدم ٹی ٹی پی مولوی فقیر گروہ میں شمولیت اختیار کی، 2014 میں داعش میں شمولیت اختیار کرکے متعدد دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔ترجمان کے مطابق 2008 میں خرکے باغ، باجوڑ ایجنسی اور عنایت قلعہ بازار میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے گئے، 2012 میں چوگام میں آرمی اور ایف سی پر حملے میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے۔رینجرز ترجمان کے مطابق 2013 میں سلار زئی باجوڑ میں پاکستان آرمی پر حملے میں متعدد جوان شہید اور زخمی کیے، دہشتگردوں نے باجوڑ میں متعدد دھماکے کیے جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، جنہیں مزید کارروائی کے لیے پولیس کیحوالے کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…