پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے مہنگائی بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا تو۔۔ چودھری شجاعت نے پیشگی خبر دار کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و صابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے اور عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہو پکار کر رہی ہے۔بعض ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کوچاہیے کہ وہ “ووٹ کو عزت دو”ووٹ اور نوٹ کی عزت کا پرچار کرنے کی بجائے

عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔ اگرمہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا ۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کاے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔ کیونکہ وہ جو اپنا کیس اسمبلیوں میں پیش کرتے ہیں بعد میں وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ جہاں پر عدالتوں میں پہلے سے ہی دور دور سے آئے ہوئے سائلین کے کیس لے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ یہ ان کو دھکے دے کر پیچھے کر دیتے ہیں اور اپنی بحث جو اسمبلیوں میں ادھوری چھوڑ کر آتے ہیں کو یہاں پر پوری کرتے ہیں جو بحث انہیں اسمبلیوں میں کرنی چاہیے وہ بحث عدالتوں میں ارجنٹ کہہ کرمکمل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…