جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ کو اسکرپٹ کس نے دیا ؟ حیران کن دعویٰ

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مظفر حسین شاہ لائق آدمی ہیں وہ ایسی غلطی نہیں کر سکتے لیکن وہ اسکرپٹ پڑھ رہے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنہوں نے کیمرا لگایا انہوں نے ہی مظفر شاہ کو اسکرپٹ دیا ، یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ ہیں ، عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

معاشرہ ایسے ادروں پر انحصار کرتا ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیتے ہیں تاکہ معاشرہ ایسے لوگوں کو چیلنجوں کے ساتھ قبول کرے اور ان کو زندگی میں کمانے کے مساوی مواقع فراہم کرے۔ یہ بات انہوں نے ڈیفنس فیز فور میں کراچی ووکیشنل ٹریننگ سنٹر(کے وی ٹی سی)جدت اسٹور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام سینیٹر عبدالحسیب نے کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف کے وی ٹی سی کی کامیابیوں کا سفر ہے بلکہ سندھ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام معذور افراد کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے وی ٹی سی ہمارے معاشرے کے خصوصی افراد کی تربیت اور ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، یہ واحد ادارہ ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کے وی ٹی سی واحد ادارہ ہے جہاں خصوصی افراد کو پائیدار اور مہذب زندگی گزارنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پہلے ایسے بچوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا مگر اب کے وی ٹی سی انہیں اس قابل بنا رہی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت بھی کرسکیں۔ انہوں نے کہا یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ کے وی ٹی سی اور اس کی ٹیم تعریف اور ہمارے تعاون کی حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کے وی ٹی سی انتظامیہ ، اساتذہ ، خاص طور پر سینیٹر عبدالحسیب خان کے ان مخلصانہ کاوشوں کو سراہاتا ہوں ، جن کے وژن نے اس انسٹی ٹیوٹ کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے وی سی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے 2030 کے وژن کے تحت پورے سندھ میں کم از کم 5،000 معذور/خصوصی افراد کو قابل بنائیں گے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ معاشرہ ایسے اداروں پر انحصار کرتا ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر توجہ دے تاکہ معاشرہ ایسے لوگوں کو چیلنجوں کے ساتھ قبول کرے اور ان کو زندگی میں کمانے کے مساوی مواقع فراہم کرے۔آخر میں وزیراعلی سندھ نے یہ عہد کیا کہ وہ ہر سطح پر کے وی سی ٹی کی حمایت کریں گے اور خصوصی افراد کی آواز بنیں گے۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ نے ڈیفنس فیز فور میں کے وی سی ٹی کے اسٹور کی افتتاحی تقریب کے آغاز کے موقع پر ریبن کاٹا۔ وزیر اعلی سندھ نے آٹ لیٹ کی مختلف ورکشاپس کا دورہ بھی کیا جہاں مختلف معذور افراد کپڑے ڈیزائن کر رہے تھے اور نئے ڈیزائن کے ساتھ کپڑے تیار کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…