اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

’’مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست پر فیصلہ ‘‘ وفاقی وزیر فوادچودھری کا مریم نواز شریف کو بڑا کا مشورہ

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

اسلا م آباد(این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مریم کو مشورہ دیا کہ پلی بارگین کرلیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کااقدام بہت مستحسن ہے، کیس دوجمع دو کے ہیں

پھربھی یہ باہرگھوم رہے ہیں، ان کے پا س جوپیسہ ہیوہ ہمارا نہیں قوم کاپیسہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عام آدمی کہہ رہاہے کہ ہم نے الیکشن احتساب کے نعرے پرلڑا، وزیراعظم کامؤقف ہے کہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کامریم نوازکی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کافیصلہ قابل ستائش ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ پہلے دیکھیں کہ ان پر کیا کیس ہیں، تاکہ عوام بھی جان سکیں کہ ان کے معصوم چہروں کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ بہترطریقہ یہ ہوگا کہ مریم نوازپلی بارگین کرلیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہے کہ عدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا، صادق سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اللّہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔اْنہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیوں سے تحریک انصاف کے سینیٹرز منتخب ہوئے، سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر شک کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں عمران خان کی دشمنی میں اکھٹی ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…