جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

مچھ (آن لائن )مچھ شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری نوجوان جاں بحق 5افراد زخمی جاں بحق نوجوان نوید سمالانی کے گھر میں بڑے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرشادی کی پیغام لیکر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے جارہے تھے حادثہ کا شکار ہوگیا

بولان میں آئے روز حادثات سے انسانی جانیں ضیاع ہوتے ہیں ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیوجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جمعہ کے روز مچھ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوید احمد ولد محمد علی احمد سمالانی موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں عصمت اللہ اچکزئی غلام حیدر بلوچ حضرت اللہ بڑیچ سکنہ کوئٹہ سرفراز سمالانی عبدالرحمن سمالانی سکنہ مچھ شامل ہیں جاں بحق اور زخمیوں کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر جبکہ لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا جاں بحق نوجوان کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس کا پیغام لے کر نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے مچھ ندی جارہے تھے کار نے انہیں کچل دیا شادی کی گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا  بولان قومی شاہراہ مسافروں کیلئے مقتل گاہ بن چکے ہیں شاہراہ پر ہر وقت موت ناچ رہی ہوتی ہےآئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں  حادثات میں غیر معمولی اضافے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ابتک اس میں کمی کیلئے کوئی معمولی اور روایتی اقدام بھی نہیں اٹھائی گئی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بولان قومی شاہراہ پر ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات میں کمی کو لایا جاسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…