ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

وہ 7 کون تھے جنہوں نے ساتھ نہیں دیا؟چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں 

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے وہ 7 کون تھے جنہوں نے ساتھ نہیں دیا؟اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے

سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔دوسری طرف اپوزیشن جس کے ارکان کی تعداد 51 تھی، اس کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ ان کے مسترد ووٹوں کی تعداد 7 رہی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مقابلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ووٹوں کا فرق اور بھی وسیع ہوگیا۔اس مقابلے میں حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مولانا عبدالغفورحیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…