جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ خوش نہیں تھی یوسف گیلانی آگے آرہے تھے ، ممکن ہے ن لیگ نے اپنے سینیٹرز کو کہا گیلانی کو ووٹ نہیں دینا؟فواد چودھری کا حیران کن انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہے لیگ نے جان بوجھ کر اپنے سینیٹرز کو کہا ہے گیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی توجہ کیمرے

ڈھونڈھنے پر لگائی اس کا 25 سے 30 فیصد اپنے لوگوں پر دیتی اور ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتا دیتے تو اپوزیشن والے رو نہ رہے ہوتے، خوشی کی بات ہے ڈپٹی چیئرمین کے ووٹ میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے اپوزیشن سینیٹرزکے سیکھنے کی صلاحیت کافی اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 3بڑی جماعتیں ہیں جو کسی دوسرے کو آگے نہیں آنے دیتیں ن لیگ خوش نہیں تھی کہ یوسف رضاگیلانی آگے آرہے ہیں، ممکن ہین لیگ نے جان بوجھ کراپنے سینیٹرز کو کہا ہے گیلانی کو ووٹ نہیں دینا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ سے جان چھڑانا چاہتی ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ہے،اب تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی اصلاحات کی طرف آنا چاہئے، اپوزیشن کی لیڈرشپ مریم اور بلاول کے پاپا سے آگے بڑھیں۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…