جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

چیئرمین سینٹ کاانتخاب حامد میر نے پی ڈی ایم کے 7ارکان کو دھوکے باز قرار دے دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئے ،کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق مدمقابل پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد ہوئے ، صادق سنجرانی نے 48ووٹ حاصل کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 42ووٹ حاصل کئے ، نتیجہ کا اعلان ہوتے ہی

سب نے صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ۔ اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن حامد میرکا کہنا تھا کہ ’’اسے کہتے ہیں جیت کر ہارنا اور ہار کر جیتنا‘ ‘ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے ، انکا کہنا تھا کہ انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 42 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ۔۔۔ حساب برابر کر دیا گیا سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ،مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…