ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

’’مصدق ملک کی ن لیگ سے بڑی بغاوت‎‘‘

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ جاسوسی کیمرا نہیں، کسی پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پرمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے کیمرے کی لگائی گئی

ٹوئٹ پر کہا کہ یہ چار چار کلو کا کیمرا فکسچرز کو توڑ کر لگایا ہوا ہے، جو 50 میٹر دور سے نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جاسوسی کیمرہ تو کسی صورت نہیں، ہاں ان کے کسی بھرتی شدہ پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔انہوںنے کہاکہ تمام ایسے دوست جو صبح لیٹ سو کے اٹھتے ہیں، وہ سیدھا گئے اور کیمرے نکال کر میڈیا پر رونا شروع کردیا۔انکا کہنا تھا کہ ایک میڈیا کہ دوست سے پتہ چلا کہ مصدق ملک مبیعنہ طور پر ڈپٹی چئیرمین بننا چاہتے تھے۔ امیدوار نہیں بنایا گیا اور انہوں نے آج مبیعنہ طور پر غصے میں دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈال دیا جس ووٹ کینسل ہو گیا۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے الزام کی تردید کردی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے چلا گیا تھا۔اس سے قبل پی پی سینیٹر نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ صادق سنجرانی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہر گئے تھے۔ انہوں نے ایوان بالا کے انتخابات کی پولنگ سے قبل کیمرے لگانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ہال میں دیکھا تو ٹی وی اسکرین کے نیچے2 کیمرے تھے جن کا رخ پولنگ بوتھ پر تھا، پولنگ بوتھ میں پن ہول کیمرا، مائیکرو فون اور ایک بیڑی نما چیز موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…