اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

ن لیگ کے کس سینیٹر نے ووٹ ضائع کیا؟ شہبازگل کا بڑا دعویٰ

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ جاسوسی کیمرا نہیں، کسی پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پرمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے کیمرے کی لگائی گئی ٹوئٹ پر کہا کہ یہ چار چار کلو کا کیمرا فکسچرز کو توڑ کر لگایا ہوا ہے، جو 50 میٹر دور سے

نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جاسوسی کیمرہ تو کسی صورت نہیں، ہاں ان کے کسی بھرتی شدہ پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔انہوںنے کہاکہ تمام ایسے دوست جو صبح لیٹ سو کے اٹھتے ہیں، وہ سیدھا گئے اور کیمرے نکال کر میڈیا پر رونا شروع کردیا۔انکا کہنا تھا کہ ایک میڈیا کہ دوست سے پتہ چلا کہ مصدق ملک مبیعنہ طور پر ڈپٹی چئیرمین بننا چاہتے تھے۔ امیدوار نہیں بنایا گیا اور انہوں نے آج مبیعنہ طور پر غصے میں دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈال دیا جس ووٹ کینسل ہو گیا۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے الزام کی تردید کردی ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے چلا گیا تھا۔اس سے قبل پی پی سینیٹر نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ صادق سنجرانی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہر گئے تھے۔ انہوں نے ایوان بالا کے انتخابات کی پولنگ سے قبل کیمرے لگانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ہال میں دیکھا تو ٹی وی اسکرین کے نیچے2 کیمرے تھے جن کا رخ پولنگ بوتھ پر تھا، پولنگ بوتھ میں پن ہول کیمرا، مائیکرو فون اور ایک بیڑی نما چیز موجود تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…