منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

25 ووٹ کاسٹ ہو نے کے بعد مہر تبدیل ، صادق سنجرانی جب بیلٹ پیپر لینے گئے تواس وقت ایوان میں کیا ہوا ، اندر کی کہانی سامنے آگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) چئیرمین سینیٹ کے انتخابات میں25 ووٹ کاسٹ ہو نے کے بعد مہر تبدیل کر دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کی نشست پر نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی کے بیلٹ پیپر لینے پر ایوان میں ڈیسک بجائے گئے ۔ قبل ازیں  پولنگ بوتھ سے کیمرہ بر آمد ہونے کے بعد اپوزیشن کے مطالبہ پولنگ بوتھ تبدیل کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار

صادق سنجرانی پارلیمنٹ کیفیٹریامیں مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔جمعہ کو صادق سنجرانی کیفٹیریا پہنچے جہاں انہوں نے پی آر اے سمیت صحافی کمیونٹی کے تعاون پر شکریہ کا اظہار کیا۔پارلیمنٹ کیفیٹریا میں موجود دیگر سینیٹرز اور مہمانوں کی بھی صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی، مہمان صادق سنجرانی کے ساتھ تصویریں کھنچواتے رہے۔ آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پولنگ تبدیل کرنے کا اپوزیشن کے مطالبہ کیا جس کے بعد پریزائڈنگ آفیسر کے حکم پر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیئے پولنگ بوتھ تبدیل کر دیا گیا اور پولنگ بو تھ لکڑی کا بنا یا گیا ۔دریں اثنا سینیٹ کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر سینٹ اجلاس میں سینیٹ سیکریٹریٹ کا عملہ نومنتخب سینیٹرز کی رہنمائی کرتا رہا۔جمعہ کو سینٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی نومنتخب سینیٹرز ایوان میں پہنچے اور انہیں اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھنے کیلئے سینیٹ سیکریٹریٹ کا عملہ معاونت کے لئے موجود تھا ۔ چئیرمین سینیٹ کے انتخابا ت میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سینیٹر کو حروف تہجی کے اعتبار سے بلایا گیا۔ جمعہ کو نئے چئیرمین سینیٹ کے چنائو کا عمل شروع ہو ا تو پریزائیڈنگ آفیسرمظفر حسین شاہ نے ایوان میں موجو د سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے حروف تہجی کے اعتبار سے بلایا ۔۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…