جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب, ووٹنگ کا عمل مکمل کل کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل مکمل ہو چکا ہے ،  آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پولنگ ہوئی جس کے مطابق 99اراکین میں سے 98ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہورہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ارکان کوحروف تہجی کےاعتبارسےبلایا گیا اور 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔جماعت اسلامی کے مشتاق احمد کا نام پکارا گیا مگر وہ موجود نہیں تھے پریزائڈنگ افسر نے گھنٹی بجا کر ایک منٹ اضافی دیا اور مشتاق احمد خان کا نام پکارا لیکن وہ غیرحاضر تھے. ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہورہا ہے۔چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ارکان کوحروف تہجی کےاعتبارسےبلایا گیا اور 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے، 5 بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل 5 بجے کے بعد شروع کیا جائے گا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریدنے اور بکنے والوں کی معاشرے میں کمی نہیں، انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونے چاہئیں۔ عمران خان چیخ رہے تھے کہ انتخابات اوپن بیلٹ ہونے چاہئیں مگر ان دونوں بڑی پارٹیوں نے مخالفت کی،ان دونوں پارٹیو ں نے سی او ڈی پر دستخط کررکھے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی۔موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہمیں سمجھتا ہوں کہ الیکشن سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، کوئی جیتے یا ہارے الیکشن سسٹم ہار گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 50سال سے دیکھ رہا ہوں ہارنے والاہار تسلیم نہیں کرتا،80ہزار کی برتری سے جیتیں تو پھر بھی اگلا بندہ پٹیشن دائر کردیتا ہے۔ ہارتسلیم نہ کرنے سے ٹکرائوکی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے جیتے وہ ایک ووٹ ہی سے وزیر اعظم بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کے خلاف ساری خریدوفروخت آصف علی زرداری نے کی،آصف زرادی نے ہی تاش کے پتے پھینکے اور بانٹے۔سینٹ ہال میں پولنگ بوتھ کے اوپر سے برآمد ہونے والے خفیہ کیمروں کے متعلق سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے موجود تھے کسی نے اب نہیں لگائے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ لوگوں کو بے نقاب کریں گے،پیسا استعمال کرنا، دھونس استعمال کرنا اپوزیشن کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں، اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ ہم نے انتخابات کی شفافیت کی پوری کوشش کی جب کہ ووٹ خراب کرنے کی ترغیب علی حیدر گیلانی نے دی۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی سازش سامنے آئی ہے، پیسے سے سیاست کو کاروبار بنانے والے بے نقاب ہوں گے، اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، ہم بتائیں گے کہ کون ایجنٹس ہیں جو پی پی اور ن لیگ کی پراکسیز ہیں۔پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے سے متعلق سوال پر شبلی فراز نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے اور پولنگ کے لیے نیا بوتھ بنایا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ان لوگوں (اپوزیشن) نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا، سب کو پتا ہے کون پیسے لے کر اسلام آباد میں گھوم رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے شفاف انتخابات کے لیے ہر طریقہ اپنایا، یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی کرواتے ہیں۔ سیاست کو کاروبار بنانے والے ایکسپوز ہو گئے ہیں، بلیک میل کرنا اور دھونس دھاندلی ان کی سیاست کے ستون ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن والے اوپن ووٹ کی مخالفت اس لیے کر رہے تھے کہ یہ ووٹ کے خریدار ہیں، ہماری جدوجہد ہے کہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلائی جائے جبکہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے، ہمارے 180 ممبران تھے اور ان کے 150 ممبران تھے تاہم ہمارا امیدوار ہار گیا، میرا یہی سوال ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ ہم تہہ تک جائیں گے اور جس نے یہ کیا انہیں بے نقاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری کو بچانے کے لیے استعفیٰ دیا، یوسف رضا گیلانی نے لیڈر شپ کو ترجیح دی اس لیے نا اہل ہوئے، جب تک اوپن بیلٹ نہیں ہو گا، یہ لوگ اس طرح کی چیزیں کرتے رہیں گے، سینیٹ میں اوپن ووٹنگ نہیں ہو گی تو ایسے حربے استعمال ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…