منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ میں ایک سے زائد کیمرے نصب ریکارڈنگ ڈیوائس اور جاسوسی کے آلات کا بھی انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ میں نصب سامان گزشتہ جمعرات کو سوا ایک بجے سیٹ ہوا تھا، سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں نصب کیمروں کے خصوصی مناظر منظر عام پر آگئے ۔مصدق ملک نے ویڈیو میں بتایا کہ جمعرات

کو دوپہر ایک بجے لگے آلات کے ساتھ کیمرے اور مائیک نصب ہیں، بوتھ میں نصب سامان سوا ایک بجے سیٹ ہوا تھا۔لیگی رہنما نے ویڈیو میں بتایا کہ پولنگ بوتھ میں ایک ڈیوائس لگی ہے جس کے ساتھ تار لگی ہے، ایک باریک سوراخ بالکل اس جگہ لگا ہے جہاں بیلٹ پیپر پر مہر لگنی تھی۔مصدق ملک کے مطابق ریکارڈنگ ڈیوائس سے یہ ریکارڈ ہونا تھا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔دوسری جانب ایوان میں کیمرے برآمد کرنے کی کہانی سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ شیری رحمن نے مجھے اور مصدق ملک سے کہا کہ آپ پہلے چلے جائیں اورجاکر ہال کا جائزہ لیں، جا کر دیکھیں کہ ہال میں کہیں کیمرے تو نہیں لگے۔مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ سینیٹ ہال میں دیکھا تو ٹی وی اسکرین کے نیچے کیمرا لگا تھا، کیمرے کو پکڑا تو اسے ٹیپ کے ساتھ چپکایا گیا تھا، کیمرے کے پیچھے دیکھا تو ایک اور کیمرا بھی موجود تھا ،دونوں کیمروں کا رخ پولنگ بوتھ کے اندر تھا۔‎

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…