ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

99سینیٹرز میں سے کتنے ووٹ لینے والا امیدوار کامیابی حاصل کرلے گا، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتادیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق اہم نقطہ پیش کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنور دلشاد نے بتایا کہ ایوان میں بیٹھے سینیٹرز کی موجودگی میں زیادہ ووٹ لینےوالا جیتے گا، اسوقت ایوان بالا میں 99 سینیٹرز ہیں، ننانوے سینیٹرز میں سے 45ووٹ لینے والا امیدوار کامیابی حاصل کرلے گا۔

نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کے دوران سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے واضح کیا کہ ووٹ برابر ہوئے تو دوبارہ الیکشن ہوتا ہے، دوسری بار بھی ووٹ برابر ہوئے تو پھر تیسری بار آپشن ہوگا۔آج پارلیمانی سیاست میں بڑا اہم دن ہے، آج ایوان بالا میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا، چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے عبد الغفور حیدری اور حکومت کے مرزا محمد آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کی کامیابی کے دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت بلند وبانگ دعوی کئے جارہے ہیں۔عددی اعتبار کا موازنہ کیا جائے تو اپوزیشن 51 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 48 ووٹ ہیں، جماعت اسلامی کا سینیٹ میں ایک ووٹ ہے اور انہوں نے آج بھی سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن اتحاد کے 51 میں سے ایک ووٹ کم ہوگا کیونکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارچند سالوں سے بیرون ملک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…