منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگانے والا کون تھا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام اپوزیشن پر ہی ڈال دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نیک ہا کہ جس نے کیمرہ ڈھونڈا ہے اس نے ہی لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سیکریٹ بیلٹ پر دستخط کیے تھے اور ہم کہتے ہیں آؤ اوپن بیلٹ پر آؤ اور

اس الیکشن میں بھی آؤ۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہم اوپن بیلٹ کا چیلنج کرتے ہیں ،یوسف رضا گیلانی کا الیکشن اور یہ حرکت آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ اتنے سازشی اور ماہر لوگ ہیں، بڑے آئے جیمز بانڈ 007۔فیصل جاوید نے کہا کہ سینیٹ میں آنے کے ساتھ ہی وہ پولنگ بوتھ میں گئے اور کیمرہ ڈھونڈ لیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ اپوزیشن نے جس طرح وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اس کی ساری وجہ این آر او ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ نشست کی کامیابی اور آج کمیرے کی تنصیب سے واضح ہوگیا کہ سینیٹ انتخاب کبھی بھی اوپن بیلٹ نہیں کروانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر الیکشن شفاف ہو اور ہارنے والے پروقار طریقے سے اپنے ہار تسلیم کرے۔فیصل جاوید نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ اوپن بیلٹ پر اؤ تب معلوم چل جائے گا کہ کون عوام پسند رہنما ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…