جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب، تحریک انصاف یا پی ڈی ایم؟ کس کا پلڑا بھاری؟

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا۔ سینیٹ میں اس وقت سینیٹ کے ارکان کی تعداد99 ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے مقرر ارکان کی تعداد اس وقت100ہے لیکن مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے یہ تعداد99 رہ گئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کی

اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد44ہے۔ فاٹا کے تین اور بلوچستان کے ایک آزاد سینیٹر بھی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔حکمراں جماعت کے26سینیٹر ہیں جبکہ بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر عبدالقادر بھی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کے13اور ایم کیو ایم کے3سینیٹر ہیں۔ مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک رکن ایوان کا حصہ ہے۔اپوزیشن اتحاد کے پاس اکاون سینیٹر موجود ہیں۔ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد20ہے۔مسلم لیگ ن کے17ارکان سینیٹ ہیں۔ جے یو آئی کے پانچ ارکان ہیں جبکہ اے این پی اور نیشنل پارٹی کے دو ، دو سینیٹر ہیں۔جماعت اسلامی، بی این پی اور پی کے میپ کا ایک ایک سینیٹر ہے۔ ایک آزاد رکن پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکا ہے جبکہ بلوچستان سے نومنتخب آزاد رکن نسیمہ احسان بھی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…