اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

سینیٹر مرزا محمد آفریدی کون ہیں؟

datetime 12  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے ہے۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فاٹا کو نمائندگی دی ہے مرزا آفریدی پی ٹی آئی کے ممبر بھی ہیں،انشا اللہ جیت ہماری ہو گی۔دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق مرزا محمد افریدی آزاد حیثیت سے مارچ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ مارچ 2024 میں ریٹائر ہوں گے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اسلام آباد سمیت مغربی ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ مرزا محمد آفریدی پشاور زلمی کے مالک جاوید افریدی اور سینٹر ایوب آفریدی کے کزن ہیں اور ان کا تعلق ارب پتی خاندان سے ہے جن کا بیرون ملک بھی کاروبار ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ہیں جبکہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے الیکشن جمعہ 12 مارچ کو ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…