لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کے لئے نامزد نہ کر سکے اور اس کے لئے اس کو اسٹیبلشمنٹ
کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے ن لیگ ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے ن لیگ کو سینیٹر کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا آٹا چینی کھا گئے، خود اے ٹی ایمز کے پیسے پر عیش کرتے ہو اور کروڑوں عوام پر مہنگائی اور نا اہلی کا عزاب مسلط کر کے بھاشن دیتے ہو؟۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ یا عاصم سلیم باجوہ کو سنا رہے ہو جس کے اربوں روپے کو آپ نے تحفظ دیا،دنیا کو پاگل سمجھ رکھا ہے کیا؟ یا احمقوں کی جنت میں بستے ہو،یہ آپ اپنے آپ کو بتا رہے ہیں؟کیونکہ آپ نے بنی گالہ محل کے بارے میں جھوٹ بول کر،اداروں سے دبا ؤڈلوا کر صادق اور امین کا جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کیا،دھوکے سے بنی گالہ کا محل ریگولرائز کرایا،فارن فنڈنگ کیس میں اربوں روپیہ نوکروں کے نام پر منگوایا اور کھا گئے،جیبوں اور ووٹ پر ڈاکہ ڈالا۔ مریم نواز نے کہا اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین کے لئے نامزد نہ کر سکے اور اس کے لئے اس کو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے ن لیگ ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا۔