جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

کہا گیا سرکاری امیدوار کو سپورٹ کریں، سینیٹرحافظ عبدالکریم کا واٹس ایپ کال کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا الزام، زندگی بھر نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹرحافظ عبدالکریم نے واٹس ایپ کال کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ آخری کال پر میری بات ہوئی، کہا گیا سرکاری امیدوار کو سپورٹ کریں، گیلانی کو سپورٹ نہ کریں،جتنے پرچے اور دباؤ ڈالنا ہے ڈال دیں، زندگی جب تک ہے نواز شریف اور ن لیگ کاساتھ دیں

گے، ہم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ وہ (ن)لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔حافظ عبدالکریم نے کہا کہ مجھے پہلی کال واٹس ایپ پر 6 مارچ کو آئی، پھر سات مارچ کو دو بجکر اٹھاون منٹ پر اور نو مارچ کو بارہ بجکر چھ منٹ پر کال آئی۔حافظ عبدالکریم نے کہا کہ آخری کال پر میری بات ہوئی، مجھ سے کہا گیا کہ سرکاری امیدوار کو سپورٹ کریں اور گیلانی کو سپورٹ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے یہی کہا کہ ملک کا حال کیا ہوگیا ہے، ہم کس طرح سپورٹ کریں۔حافظ عبدالکریم نے کہا کہ جتنے پرچے اور دباؤ ڈالنا ہے ڈال دیں، زندگی جب تک ہے نواز شریف اور ن لیگ کاساتھ دیں گے، ہم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  جمعہ کو چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہے،2018ء میں ایک روایت پڑی جس نے اس انتخاب کو متنازعہ کردیا،2018 میں ایسے لوگ منتخب ہوئے جن کی جماعت کی کوئی نمائندگی نہیں تھی،اس وقت مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت اور ہماری حکومت تھی،میں نے بطور وزیراعظم اس کا تذکرہ بھی کیا تھا،وہ ایوان تین سال چلا ہے،آج بھی سینٹ کے انتخابات ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کس نے ستر کروڑ دئیے،وزیراعظم ستر کروڑ لے کر ٹکٹ دیتا ہے پارٹی پریشر پر واپس لیتا

ہے،اپنے گیارہ ایم پی اے اسے دے دیتا ہے،دفتر بلاکر اس کے گلے میں پڑا ڈالدیتا ہے،مجبور ہوکر یہ پریس کانفرنس کررہے ہیں ہمارے،ممبران نے بتایا کہ ہمیں فون آئے ہیں،یہ نہ ملک کیلئے بہتر ہے اور نہ اداروں کے لئے ہے،الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق اکثریت اپوزیشن کی ہے،ہم نے اپنے کسی رکن پر شک نہیں

کیا،الیکشن الیکشن ہے، آخر تک جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شبلی صاحب نے ہر حربہ استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے،الیکشن میں ہر حربہ استعمال ہوتا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ بھی کوئی حربہ استعمال کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمارے پاس بھی بہت سارے حربے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹر دلاور خان ہمارے ساتھ ہیں،

ان سے بات ہوگئی ہے،میری سینیٹر دلاور خان سے ملاقات ہوئی ہے،دلاور خان نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،مجھے ان کی زبان پر یقین ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نام لے سکتے ہیں لیکن نہیں لیں گے،ملک کے تحفظ والے ادارے ملک کو توڑنے کے اقدامات نہ کریں،سینٹ انتخابات میں دسیوں مرتبہ ایسا کیا گیا،ہمارا

مقصد ملک کے عوام کے سامنے بات اور مقدمہ رکھنا ہے،ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے یہ درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہاگیا کہ غیرجانبدار ہیں عملی طور پر کچھ اور ہے،آج پھر اس الیکشن کو متنازعہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے،یہ ملک کی بدقسمتی ہے،عوام کا حق ہے کہ ان کے نمائندے ان کی مرضی کے ہوں،کیا اسی تسلسل کو

برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حافظ عبدالکریم کے خلاف نیب کارروائیوں کی کوشش کی گئی،ان کے خلاف مقدمات کی دھمکیاں دینی کی کوشش کی گئی،اب ان کے خلاف پنجاب انٹی کرپشن کی کوششوں شروع ہوگئی ہیں،سینیٹروں کو نیب اور اینٹی کرپشن سے فون آرہے ہیں،حکومتی اداروں کو اس میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ سابق

وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ چیرمین سینٹ کا انتخاب آئین کے مطابق اور سینٹرز کی رائے کے مطابق ہوگا،ہمارے تمام سینیٹرز ھمارے ساتھ ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ تبدیلی اس دن آئے گی جس دن ریاست ایماندار ہوجائے گی،ریاستی اداروں کے سامنے کھڑے ہونا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتا،پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ

ریاست غیرجانبدار نہیں ہورہی،ریاستی اداروں کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں،جن اداروں نے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کرنا ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے انہیں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،پاکستان کی چولیں ہل رہی ہیں،عمران کو مسلط کرکے ملکی اداروں کو تبادہ کردیا گیا ہے،ہم نے کشمیر اپنے ہاتھوں سے کھودیا ہے،ہم

کن کھیلوں میں پھنسے ہوئے ہیں،خدا کے لئے ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں،اپنی اگلی نسل کو آئین خوشحالی جمہوریت پر لے کر جائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیرداخلہ نے سچ بولا کہ ریاستی امیدوار ہیں،بکاو مال کوئی نہیں ہوتا، ہم کھڑے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ گیلانی صاحب بولے کہ کسی کو فون نہیں آیا تو ان کے لوگوں کو نہیں آیا ہوگا،ھمارے پاس ریکارڈ موجود ہے،جب ووٹ خریدنے والا کوئی نہیں ہوگا تو ووٹ فروخت کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…