جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم لندن کا بھارتی ایجنسی ”را” اور قوم پرست دہشتگرد تنظیموں کیساتھ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا،امریکہ میں مقیم کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلیں ہوشربا انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم لندن کا بھارتی ایجنسی را اور قوم پرست دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا،امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلیں،بانی ایم کیو ایم کے احکامات پرکہکشاں حیدر دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کراتی ہیںمحکمہ انسداد دہشت گردی اور سندھ رینجرز نے شواہدمیڈیا

سے سامنے پیش کردیئے ۔جمعرات کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہدنے سندھ رینجرز کے کرنل شبیراورایس ایس پی عارف عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی رابطی کمیٹی کی رکن کہکشاں حیدر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ان ڈائریکٹ ہیڈ کر رہی ہیں۔ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے 2017میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز کی ٹیم گرفتار کی تھی، مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ امریکا سے کہکشاں حیدر ان ٹیموں کو چلا رہی تھی۔ ٹیم جب جیل گئی تو ان کی معلومات پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جاتا رہا اور یہ بات سامنے آئی کہ امریکا سے کہکشاں نامی خاتون ٹیم کراچی میں چلا رہی تھی۔ گرفتار ملزمان نے عدالت میں 164 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ہمیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ واردات ہوتی ہے اور بینک میں رقم منتقل ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دہشت گردی کی ان وارداتوں کے لیے ایم کیو ایم بانی کے حکم پر کہکشاں حیدر واٹس ایپ کال کرکے ہدایات دیتی ہیں۔یوسی چیئرمین راشد

ماموں کے قتل کا حکم بھی واٹس ایپ پر دیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایاکہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف سنسنی خیز شواہد حاصل کیے ہیں۔کہکشاں حیدرنے بھارتی ایجنسی را اور قوم پرست دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیمیں بنائی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور سیاسی و

مذہبی رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لیے ٹارگٹ کلر گروپ تشکیل دیئے۔انہوں نے بتایا کہ کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلر گروپ کو مسجد کے پیش امام کو قتل کاٹاسک دیا ،کہکشاں حیدر نے متعدد لوگوں کو قتل کے احکامات دینے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلرز کو ہرہدف ٹارگٹ کرنیکاطریقہ

بھی بتایا اور کب کہاں کیسے کس گاڑی پراور کیا پہن کر واردات کرنی ہے سب بتایا جبکہ ٹارگٹ کے جسم کے کون سے حصے کو نشانہ بنانا ہے یہ تک بتایا ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ بہت دفعہ یہ چیزیں سامنے آئی ہیں، ایسے گروپ ہیں جوباہربیٹھ کرٹارگٹ کلنگ کراتے ہیں اورفنانشل

ٹرانزیکشن بھی دیکھنے میں آئی ہیں، 2017 کے گروپ کو ان کیسزمیں سزابھی ہوگئی جبکہ دوسری ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی ایکٹیویٹیزکومدنظررکھ کر کارروائی کرنا پڑتی ہیں ، ایم کیوایم لندن کاہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔عمر شاہد نے کہا کہ ایم کیوایم

لندن کی کوشش ہے کسی طرح کراچی میں پائوں جمائے جائیں۔سی ٹی ڈی ڈی آئی جی نے کہاکہ جو بھی تحقیقات ہونگی وہ آگے چلیں گی، خاص طورپرٹیررفنانسنگ کے حوالے سے تحقیقات کو دیکھا جائے گا، طویل عرصے سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن چل رہا ہے، مستقبل

میں مزید چیزیں آپ سے شیئر کریں گے، کچھ چیزیں ہیں جوابھی شیئر نہیں کرسکتے، گروپ کی نشاندہی ہوچکی تحقیقات چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیررفنانسنگ کیس سی ٹی ڈی کے پاس ہوں گے، منی لانڈرنگ کا پہلواینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے دیکھے گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں حیدر کراچی میں دہشتگردی کرواتی رہی ہیں ثبوت موجود ہیں۔عمر شاہد نے کہا کہ ٹیرر فناسنگ کے حوالے سے اب مضبوط شواہد ملے ہیں،اب ان کے خلاف قانونی کارروائی نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے،ہمیں

اس بار بینکنگ ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کلر گروپس کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جوکلپس دکھائے ہیں یہ حال ہی میں 2،3ماہ پرانے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنل شبیر نے بتایا کہ رینجرز نے جنہیں گرفتار کیا تھا

ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہیں، وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے، کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کر رہے ہیں اور ان کو یہ خاتون لیڈ کر رہی ہیں، یہ بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے۔

انہوں کہاکہ جو ٹارگٹ انہوں نے بتائے ان میں فرقہ واریت بھی ہوسکتی تھی، کس طریقے سے یہ لوگ باہر بیٹھ کر افرتفری پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو کوئی بھی بری نظر سے دیکھے گا اس کا اسی طریقے سے علاج ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں انشااللہ کوئی

چیزنہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کہکشاں حیدر نے قتل کی وارداتوں میں انعام کے طور پر تین لاکھ روپے بھجوائے تھے، ڈیڑھ لاکھ روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے ٹارگٹ کلر آصف رئیس نے وصول کیے، 1470 ڈالر فرار ساتھی چاند کی بیوی ہما کے شناختی کارڈ نمبر پر منی چینجر ناگن برانچ

سے وصول کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم لندن کا ہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی کوشش رہتی ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر قدم جمائے۔انہوں نے کہاکہ 18مارچ کو انشااللہ امن خراب نہیں ہونے دیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران

کہکشاں حیدر کی آڈیو کال بھی سنائی گئی۔جس میں خاتون ٹارگٹ کلر سے کام کے بدلے پیسوں کی بات کر رہی ہیں،کال ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔کال ریکارڈنگ میں کہکشاں کی جانب سے ٹارگٹ کو سر پر گولی مارنے کی ہدایت دی گئی

،ٹارگٹ کلر کو موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی، منہ اور گردن پر ٹارگٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلر کو ایڈوانس 50 ہزار اور ٹارگٹ مکمل ہونے پر 2 لاکھ انعام کا بھی کہا۔تمام ٹارگٹ کلرز کو حدید ترین اسلحہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔سی ٹی ڈی نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کرانے کے الزمات میں کہکشاں حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…