اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی ،ہر طرف بھگدڑ

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

گوجر خان، اسلام آباد (این این آئی) خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو کے عملہ کی فوری کاروائی سے دیگر بوگیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح تقریباً تین بجے گوجر خان

ریلوے اسٹیشن سے گزر کر لاہور جانے والی خیبر میل ٹرین جونہی پنڈورہ راجہ بشارت علی اسٹیشن بھائی خان کے پاس پہنچی تو ٹرین کی ایک بوگی میں پڑے سامان کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی فوراً اطلاع ریسکیو 1122 کو کی گئی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولنس بمہ عملہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیس،پچیس منٹ کے اندر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید بھڑکنے سے روک دیا ریسکیو کے عملہ سے پہنچنے سے پہلے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آگ لگنے سے جل چکا تھا تاہم اس سے زیادہ مالیت کے سامان کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے جلنے سے بچا لیا مالی نقصان کے علاؤہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ جمعرات کو سینٹ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو نے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی جانب سے فریٹ ٹرینز کے نفع و نقصان

کی تفصیلات سے متعلق اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں لاک ڈان اور کووڈ کی وجہ سے کاروبار نہیں ہو رہا تھا، قائمہ کمیٹی کے پانچ اجلاس منعقد ہوئے، دو تین اجلاسوں میں محرک شریک نہیں

ہوئے، کمیٹی کے جنوری میں ہونے والے اجلاس میں اس معاملہ کو نمٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دور ان آئی ٹی پروفیشنلز اور انوسٹرز کو درپیش مسائل سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی جانب سے 24 جولائی 2020کو آئی ٹی پروفیشنلز اور انوسٹرز کو درپیش مسائل سے متعلق اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…