اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مجھے کہا جاتا ہے ہتھ ہولا رکھو،ملک اور میرے خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا کیسے خاموش رہوں، مریم نواز کی پیپلز پارٹی پر دبے لفظوں میں تنقید

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ

حکومت کے خاتمے کیلئے بنا ئی ہے اقتدار کیلئے نہیں،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے، پی ڈی ایم کے مقاصد کے حصول کیلئے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا دھچکا دیا، پنجاب میں وزیر اعلی بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہے،اگر ق لیگ نے ہی بزدار کی جگہ لینی ہے تو وہ تو پہلے ہی حکومتی اتحادی ہے۔ پنجاب میں ہم بھی آگئے تو کیا ان کا گند دو سال میں صاف کرسکیں گے؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ہتھ ہولا رکھواتنا سخت مت بولا کریں، اس ملک اور میرے خاندان والد کے ساتھ جو کیا کیا اس پر خاموش رہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، مریم نواز کے جذباتی بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سیاست صبر و تحمل اور برداشت سے ہوتی ہے غصے سے نہیں۔ مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ حکومت کے خاتمے کیلئے بنا ئی ہے اقتدار کیلئے نہیں،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…