بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

فیصل واوڈا کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کا بطورسینیٹرنوٹی فیکیشن روکنے کی درخواست مستردکردی ہے۔الیکشن کمیشن میں آج جب سماعت شروع ہوئی تو رشید اے رضوی کی وساطت سے دوست محمد جیسر نے نئی درخواست دائر کی۔ جس کے متن میں درج ہے کہ

فیصل واوڈا نے پاسپورٹ میں جائے پیدائش امریکہ درج کی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق فیصل واوڈا سے پوچھا جائے کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟ الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کا نوٹیفیکیشن روک کرعبوری ریلیف دیا جائے۔ ممبرالیکشن کمیشن نےکہاکہ فیصلہ آنے کے بعد نااہلی ہوئی تو ڈی نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔ جنہوں نے فیصل واوڈا کو سینیٹ میں منتخب کیا ان کا ووٹ دینے کا حق سلب نہیں کر سکتے۔ یہ درخواست بھی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنیں گے۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرالیکشن کمیشن میں 3شکایات درج ہیں۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے اور پی ٹی آئی رہنما نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی، وفاقی وزیر کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اوربطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دے کر کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…