اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن یاد رکھے صادق سنجرانی باپ کے امیدوار ہیں اور وہ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی ذو معنی بات کر رہا ہوں۔ اپوزیشن کا ایک سینیٹر سنجرانی صاحب کو ووٹ دے گ
ا جسے اس کے صوبے سے دوبارہ منتخب کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہی مؤقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت ہے لہذا ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہونا چاہئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر سینیٹ الیکشن میں بکنے والے 16 اراکین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرے اور سینیٹ میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ انہیں حکومت میں آئے تین سال ہو چکے ہیں، کنٹینر والی تقریروں کا پیچھا چھوڑ دیں۔