جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

ٹیسٹ ٹیوب حکومت کو ختم کر کے آزاد منصفانہ انتخابات کے ذریعے نئی حکومت لائی جائے، احسن اقبال کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 10  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس عقل ہے اور نہ ہی ان کی کام کرنے کی نیت ہے ،حسد، انتقام اور خودنمائی کی آگ میں جلنے والے ملک کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے ،ملک میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا جاتا ہے ،حکومتیں ترجمانوں سے نہیں چلتیں ،آج ریاست کو ایسے دوراہے پر لا کھڑا کیا گیا ہے

جہاں معیشت، معاشرت، سیاست اور سفارت تباہ ہو چکی ہے۔ پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے ،ملکی ترقی میں حصہ لینے والے تمام لیگی رہنمائوں کی گزشتہ 3 سالوں سے باری باری کردار کشی کی گئی ،پنجاب کی ترقی کی سپیڈ کہلوانے والے شہباز شریف کی کردار کشی قابل مذمت ہے ،شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل اور مجھ ناچیز نے سی پیک کی سرمایہ کاری اس ملک میں لانے میں اپنا کردار ادا کیا، ہمیں کوئی ایوارڈ دینے کی بجائے اس کی سزا جیل اور کردار کشی کی صورت میں ملی ،یہ ریاست کے لئے ایک سوال ہے ،میرے جسم میں آج بھی نفرت کی گولی موجود ہے ،چند روز پہلے میں نے نفرت کی جوتی بھی کھائی ،یہ رویے ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جائیں گے یا امن و بھائی چارے کی طرف؟۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مارشل لا ء ناکام ہو چکے ہیں، وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام اور آئین ہی بہترین حل ہیں ،ہم نے اپنے دور میں امن قائم کر کے دکھایا اور ہاتھ پائوںبندھے ہونے کا شکوہ نہیں کیا ،موجودہ حکمرانوں کے پاس نہ عقل ہے اور نہ ہی ان کی کام کرنے کی نیت ہے ،حسد، انتقام اور خودنمائی کی آگ میں جلنے والے ملک کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے ،ملک میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا جاتا ہے ،حکومتیں ترجمانوں سے نہیں چلتیں ،آج ریاست کو ایسے دوراہے پر لا کھڑا کیا گیا ہے جہاں معیشت، معاشرت، سیاست اور سفارت تباہ ہو چکی ہے، اس سے ملک کی بقا ء اور ریاست کو خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ26 مارچ کو ریاست کو بچانے کے لئے پی ڈی ایم لانگ مارچ کر رہی ہے ،ووٹ، آئین اور عوام کے حقوق کا تحفظ لانگ مارچ کے بنیادی مقاصد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی بحران کو حل کیا جائے اور ٹیسٹ ٹیوب حکومت کو ختم کر کے آزاد منصفانہ انتخابات کے ذریعے نئی حکومت لائی جائے ،پاکستان کو مضبوط اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے ،ہمارے قائد نے ہمیں شرافت کا درس دیا ہے، لیگی کارکنوں سے صبر کی گزارش ہے ،ہم نواز شریف کے سپاہی ہیں، عمران خان کے غنڈے نہیں ہیں ،ہم پی ٹی آئی والوں کی طرح گالی نہیں دے سکتے، ہم میں اور ان میں فرق نظر آنا چاہیے ،اگر وہ بار بار غنڈہ گردی کا مظاہرہ کریں گے تو کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے ،سیاست میں اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…