بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی  رہا کر دیا 

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی امجد اخلاق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 1لاکھ روپے مالیت مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ

میرے موکل کو چھ لاکھ کا چیک وصول کرنے پر نیب نے طلب کیا ہے ،چیک بھی 2014 میں وصول کیاگیا ، نہ کیس میں ملزم نامزد ہیں نہ کوئی جرم کیا ،جس کیس میں بلایا گیا ہے وہ میگا منی لانڈرنگ کیس یے اس میں ریفرنس دائر اور فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے، دلائل سننے کے بعد جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ پانچ لاکھ کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے، اس موقع پر فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہاکہ چھ لاکھ کا چیک ہے پانچ لاکھ ضمانت کیسے دے دیں کچھ تو کم کریں، جس پر عدالت نے کہاکہ چلیں ایک لاکھ کی ضمانتی مچلکے کر دیتے ہیں ،عدالت نے امجد اخلاق ایک لاکھ مچلکوں کے عوض 29 مارچ تک  عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو امجد اخلاق کی گرفتاری سے روک دیااور جواب کیلئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔واضع رہے کہ امجد اخلاق زرداری ہاؤس اسلام آباد کے انتظامی امور دیکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…