بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے امریکا جیسا ووٹنگ نظام لانے کا اعلان کر دیا  

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں اب اس طرح الیکشن نہیں ہوسکتے، امریکا جیسا ووٹنگ نظام لانا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جو تماشا چلا، سب نے دیکھا، سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی

جانب سے  کابینہ اجلاس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے بد عنوانی کے ذریعے منتقل کیا گیا پیسہ7 ارب ڈالر ہے، غریب ملکوں سے کرپشن، کک بیکس کے ذریعے سارا پیسہ منی لانڈرنگ ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کے لیے قابل قبول بنا دیا جاتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کرنے کے لیے نواز شریف اور زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں، بدعنوان عناصر بڑے منصوبوں سے کمیشن لے کر باہر منتقل کرتے ہیں، ان بد عنوانوں کے باعث ملک مقروض ہو جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسے صاحب اقتدار لوگ اپنے ملک سے پیسے چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں، قوم کی اخلاقیات کوتباہ کردیا جاتا ہے، الیکشن میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا۔عمران خان نے کہا کہ قوم کی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، ایک زرداری سب پہ بھاری، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ،جیسے جملے قابل قبول ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانوں کو وو ٹ کا حق دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…