جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا ء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ

کرونا سے متاثرہ 3 کالجز تا حکم ثانی بند کر دئیے جائیں، ان تعلیمی اداروں میں 8 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کے مطابق کرونا کیسز 2 سرکاری، اور ایک نجی تعلیمی ادارے سے سامنے آئے، سیکٹر جی الیون تھری میں واقع نجی تعلیمی ادارے میں 3 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کالج فارگرلز ایف 6/2 میں 2 کرونا کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز آئی نائن ون میں 3 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او نے مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ تعلیمی ادارے سیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ڈاکٹر زعیم کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اور عملے کے کرونا ٹیسٹنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ پازیٹو طلبہ سے ملنے والے افراد 14 دن قرنطینہ میں رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…