بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن کے 7 سینیٹر زنے صادق سنجرانی کو حمایت کا یقین دلادیا ، 4 کا تعلق ن لیگ سے نکلا‎

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سینٹ چیئرمین کا انتخاب ، صادق سنجرانی کو بڑی حمایت حاصل ہو گئی ۔ اپوزيشن کے7سينيٹرز نےحمايت کا يقين دلاديا ۔ تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کی حمایت کرنے والے ممبران میں 4 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ باقی تین کا تعلق کی چھوٹی پارٹیوں سے ہے ۔ معروف صحافی نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’صادق سنجراني کو اپوزيشن کے7سينيٹرز نےحمايت کا يقين دلاديا جن ميں4 نون ليگ اور3چھوٹي جماعتوں سےہيں۔انکا مزید کہنا تھا کہ سنجراني نے ان سينيٹرز کےکئي معاملات طےکروائےتھےتحريک عدم اعتماد ميں بھي يہ سينيٹرز صادق سنجراني کوووٹ دےچکےہيں،ان سينيٹرز پرمتعلقہ پارٹيوں کےسربراہوں کي بھي نظريں جمی ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور چیئرمین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کے روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے سلیم مانڈوی والا کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی، اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر، مرزا آفریدی ،نصیب اللہ بازئی، عبدالقادر بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سلیم مانڈوی والاسے ووٹ مانگا جس پر سلیم مانڈوی والانے کہا کہ آپکو پتا ہے کہ ہمارا اپنا امیدوار آپکے مقابلے میں آرہا ہے پھر بھی پارٹی سے مشاورت کے بعدجواب دوں گا ۔ اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کی حیثیت سے سب سے ووٹ مانگو گا اور یقین دہانی کرواتا ہو ں کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…