بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

خادمہ جی استعفوں اور لانگ مارچ کے نام سے عمران خان کی ٹانگیں کانپتی ہیں،پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ( ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی استعفوں اور لانگ مارچ کے نام سے عمران خان کی ٹانگیں کانپتی ہیں،مولانا فضل الرحمن کو حکومت نے پائوں پکڑ کر اسلام آباد سے واپس بھیجا،اس مرتبہ پی ڈی ایم حکومت کو

کان سے پکڑ کر گھر بھیجے گی ورنہ اسلام آباد سے واپس نہیں آئے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہائوس میں تھرتھلی مچ گئی ہے ،خادمہ جی عمران خان نے 30استعفے دے کر بھی ڈی چوک میں بیٹھ کرپورے پانچ ماہ کی تنخواہیں وصول کیں،عمران خان چور اچکوں کی بارات سے نیا پاکستان بنانے نکلے تھے ،پی ٹی آئی کے خود دار اور باضمیر لوگ سائیڈ لائن ہیں ،عمران خان دیہاڑی بازٹولے کے نرغے میں ہیں،عمران خان حق اور سچ کے ساتھ نہیں ،اپنی اے ٹی ایم اور فنانسر کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے ،رنگ باز اور ڈرامے بازوں کا ہجوم قوم کی بوٹیاں نوچ رہا ہے ،تبدیلی کا ڈرامہ پاکستانیوں پر مہنگائی کی خوشیاں سنانے کیلئے نازل کیا گیا ،پی ڈی ایم نئے پاکستان کے جعلی معماروں سے قوم کو چھٹکارہ دلانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…