پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیلنج دے دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو

مستحکم کرنا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے۔وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے وقت ارکان کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ پورا میڈیا موجود تھا،ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178ارکان موجود تھے، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا؟ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کردے کہ ارکان کی تعداد 178سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے، میں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، سب کے پاس جاؤں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، سینیٹ الیکشن کیلیے یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتاہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…